تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:44

پنجاب میں کرپشن کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،راجا ریاض

اے آر وائی - پنجاب کے مختلف منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے خلاف راجا ریاض نے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاق سے مدد طلب کرلی۔



پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ سستی روٹی سکیم، آشیانہ ہاؤسنگ سکیم اور ڈینگی سپرے کے منصوبوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی، اس کی تحقیقات کی جائیں۔ پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا ریاض کا کہنا تھا کہ میاں برادران جمہوری حکومت ختم کرنے کی سازش کررہے ہیں، لیکن انہیں ناکامی ہوگی.



وزیراعلیٰ لاہور میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو تو پانچ پانچ لاکھ روپے دے رہے ہیں، لیکن وہ فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان میں گندہ پانی پینے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کو بھول گئے ہیں. راجا ریاض نے کہاکہ ن لیگ جی ٹی روڈ نہیں صرف لاہور کی پارٹی رہ گئی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.