تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:27

کوئٹہ، صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

اے آر وائی - پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر مزار خان بلوچ کے قتل کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال آج چھٹے روز بھی جاری ہے ،تمام ہسپتالوں کے او پی ڈیز بند ہونے سے ہزاروں مریضوں کو مشکلات سامنا ہے ۔



ڈاکٹر مزار خان بلوچ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پی ایم اے اور بلوچ ڈاکٹرز فورم کی کال پر سول ہسپتال ،بی ایم سی ،ہیلپر آئی ہسپتال،فاطمہ جناح ہسپتال اوربے نظیر بھٹو شہید ہسپتال سمیت صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز بدستور بند ہیں ڈاکٹرز تنظیموں کے ذرائع کے مطابق احتجاج کو وسعت دی جاسکتی ہے جبکہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضں شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.