تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:58

محراب پور، کتے کا گوشت فروخت کرنے والا شخص گرفتار

اے آر وائی - سندھ کے علاقے محراب پور میں پولیس نے کتے کا گوشت فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ بھکر اور منڈی بہاؤالدین میں انسانی گوشت فروخت کرنے کےواقعات کے بعد سندھ میں بھی کتوں کا گوشت فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔



محراب پور تھانے کی پولیس کو اطلاع ملی کہ مارکیٹ میں کتوں کا گوشت فروخت کیاجارہا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مکان پر چھاپے کے دوران اسلم نامی شخص کو گرفتار کیا۔ اور اس سے دو مردہ کتے بھی برآمد کیے۔ گرفتار ہونےو الے شخص اسلم نے پہلی بار غلطی کی ہے۔



غربت کےباعث کھانا خریدنے کے پیسے نہیں تھے تو یہ گوشت کھا کر پیٹ بھرنا چاہتا تھا ساٹ اسلم کے خلاف محراب پور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کا دماغی توازن درست نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.