23 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:58
کراچی، سنی اتحاد کونسل کی ممتاز قادری کی رہائی کےلئے ریلی
اے آر وائی - سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ممتاز قادری کی رہائی کیلئے تحفظ ناموس رسالت ریلی نمائش چورنگی تا تبت سینٹر تک نکالی گئی ۔ ریلی سے خطاب میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ قائد اعظم بھی غازی علم الدین کا مقدمہ لڑنے کے خواہش مند تھے اور اب ممتازقادری کے لئے دو ہزار سے زائد وکلاء میدان میں اتر آئے ہیں۔
عدالتیں ممتازقادری کو رہا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی دباؤ میں آئے بغیراے پی سی کے فیصلوں پر عمل کیا جائے۔ سنی تحریک کے رہنما ثروت اعجازقادری نے کہا کہ ناموس رسالت کے معاملے پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ریلی سے شاہ تراب الحق قادری ، حاجی حنیف طیب سمیت سنی اتحاد کونسل کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔