26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:42
کراچی : چکرا گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،دو افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی کے علاقے کورنگی چکرا گوٹھ زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں نامعلو م افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی جانب سے سی آئی ڈی کے سب انسپکٹر عاشق کھوسو کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں علی رضا پھلپوٹو نامی آٹھ سالہ لڑکا اور ایک نامعلوم شخص ہلاک ہوگئے۔ جبکہ سب انسپکٹر عاشق کھوسو کے ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقع کے بعد کورنگی کی مرکزی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دوکانیں اور کاروبار بند ہوگیا۔ جبکہ علاقے میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی۔