26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:42
اسلام آباد ، نجی ہوٹل کے قریب سے 6 دستی بم برآمد
اے آر وائی - خفیہ ادارے اورپولیس کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی میں اسلام آباد کے نجی ہوٹل کے قریب سے چھ دستی بم برآمد کرکے تحویل میں لے لئے۔
ذرائع کے مطابق لکھ وال کے علاقے سے دستی بم برآمد ہونے کے بعد پولیس کوچوکس کردیاگیا ہے ۔ مختلف ناکوں پر گزرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کو مزیدسخت کردیا گیا ہے۔ دستی بم برآمد ہونے کے واقعے کے بعد پولیس مزید تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔