26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:42
کراچی: ٹارگٹ کلنگ،جلاؤ گھیراؤ اور بھتہ خوری کا ملزم گرفتار
اے آر وائی - کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے پولیس نے ٹارگٹ کلنگ، جلاؤ گھیراؤ اور بھتہ خوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق نارتھ ناظم بورڈ آفس کے قریب پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کے بعد ٹارگٹ کلنگ جلاؤ گھیراؤ اور بھتے میں ملوث ملزم نعمان عرف نومی کو گرفتار کرکے تین رپیٹر بر آمد کرلیئے پولیس کے مطابق ملزم متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔