تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:43

شیخوپورہ:سانگلہ ہل روڈ پر مسافر بس الٹ گئی،4 افرادجاں بحق

اے آر وائی - شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور پینتیس زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سانگلہ ہل روڈ پر مسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری اور ٹائی راڈ کھل جانے کے باعث پیش آیا۔



حادثے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ واقعے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑگئے جبکہ پینتیس زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فاروق آباد اور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جن میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.