26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:43
کراچی میں تین افراد کو تشدد کرکے ہلاک کردیا گیا
اے آر وائی - کراچی کے علاقے حسن گوٹھ میں دو افراد کو تشدد کرکے ہلاک کردیا گیا جبکہ شاہراہ فیصل پر صدر تھانے کے قریب بوری بند لاش ملی۔
سرجانی ٹاؤن میں واقع حسن گوٹھ سے دو افراد کی لاشیں ملیں، جنہیں اغوا کے بعد تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔ مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ دوسری جانب شاہراہ فیصل پر صدر تھانے کے قریب کچرے کے ڈھیر سے ایک بوری بند لاش ملی ہے۔ مقتول کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔