تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:43

لاہور: ایس ایچ او کو دیوار کی طرف منہ کرکے کھڑے رہنے کی سزا

اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ایس ایچ او کو دو گھنٹے دیوار کی طرف منہ کرکے کھڑا رہنے کی سزا سنا دی۔ جسٹس شاہد احمد ڈار نے فیصل آباد کے شہری کی جانب سے درخواست کی سماعت کی۔



عدالت نے ایس ایچ او ڈجکوٹ فیصل آباد کو مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا مگر احکامات کی خلاف ورزی پر ایس ایچ او سعید کو ہتھکڑیاں لگاکر عدالت میں پیش کیا گیا۔ جسٹس شاہد حمید ڈار نے ایس ایچ او پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایس ایچ او دو گھنٹے تک عدالت ہی میں دیوار کی طر ف منہ کرکے کھڑے رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.