تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:43

اٹک : ویگن کا سلنڈر پھٹنے سے دس مسافر جاں بحق

اے آر وائی - اٹک سے جنڈ جانے والی مسافر ویگن کا سلنڈر پھٹنے سے دس مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔



نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق اٹک سے جنڈ جانے والی مسافر ویگن جب کالا چٹا پہاڑ کے مقام پر پہنچی تو اس کا گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے بھڑکنے والی آگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔



واقعہ کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ۔ مسافر ویگن میں تقریبا آٹھارہ مسافر سوار تھے جن میں سے دس افراد جاں بحق ہو گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.