26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:21
نوشہروفیروز:فائرنگ سے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے سمیت3ہلاک
اے آر وائی - نوشہرو فیروز کے علاقے کنڈیارو میں فائرنگ سے ایک سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
کنڈیارو کے گاؤں شہمیر دیرو میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پسند کی شادی کرنے والے احمد ملاح، اس کی اہلیہ نسیم ملاح اور لڑکی کے والد عبدالغفورملاح موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتول جوڑے کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کلیلئے تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا