27 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:55
جہانیاں : پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان پرتشدد،ٹانگیں توڑ دیں
اے آر وائی - جہانیاں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان پر سسرالیوں کا تشدد ٹانگیں توڑ دیں پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار پر لواحقین کا متاثرہ نوجوان کو تھانے کے باہر رکھ کر احتجاج۔
نواحی گاؤں 158دس آر کے رہائشی نوجوان بشیر احمد کھچی نے اسی گاؤں کی اوجلہ برادری کی لڑکی حمیرا بی بی کے ساتھ کوٹ میرج کر لی بعد ازاں معززین کی مداخلت پر پنچائت نے حمیرا بی بی کو واپس والدین کے حوالے کر دیا اور نوجوان بشیر احمد کھچی سے زبر دستی طلاق بھی دلوا دی۔ گزشتہ روز والدین کی مرضی سے حمیرہ بی بی کی دوسری جگہ شادی تھی کہ لڑکی کے ورثاء نے محمد طاہر ، سجاد احمد اور ناصر حسین نے بشیر احمد کو آہنی راڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایااور ٹانگین تور دیں۔
بشیر احمد تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں داخل کر دیا گیا جہا ں میڈ یکل میں تشدد ثا بت ہو نے کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا جس پر .لڑکے کے ورثاء نے تھانے کے باہر شدید احتجا جی مظا ہر ہ کیا اور اعلی حکام سے مقدمہ کے اندراج اور ملزما ن کی گرفتا ری کا مطا لبہ کیا اس واقعہ پر ایس ایچ او تھانہ جہانیاں قسور حسین نے موقف دینے سے انکار کر دیا۔