27 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:55
اسلام آباد ، مقبوضہ کشمیر پربھارتی قبضے کے خلاف مظاہرہ
اے آر وائی - مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف اسلام آباد میں شہداء کے ورثاء نے بھی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لے ۔
مظاہرین سے خطاب میں جہاد کونسل کے رہنما صلاح الدین و دیگر نے کہا کہ بھارت فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے او ر کالے قوانین کے زریعے کشمیریوں کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کشمیریوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔