28 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:49
لاہور، خاتون سے زیادتی،تین پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ
اے آر وائی - لاہور میں تین پولیس اہکاروں نے مبینہ طور پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی جس پر خاتون نے ان اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ تھانہ شادمان کے تین پولیس اہکاروں نے نبیلہ نامی خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی جس پر خاتون نے اہلکاروں کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کرادیا۔ جس پر تینوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔
خاتون پر سروسز اسپتال سے کمپیوٹر چوری کرنے کا الزام تھا جس پر پولیس اہلکاروں نے اسے تفتیش کے بجائے نجی ہوٹل میں لیجا کر مبینہ زیادتی کا شکار بنا ڈالا۔