28 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:55
گوجرانوالہ، چچا کے ہاتھوں بھابھی اور دو بھتیجیوں کا قتل
اے آر وائی - گوجرانوالہ میں چچا نے غیرت کے نام پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بھابھی اور دو جواں سال بھتیجیوں کو قتل کر دیا ۔ گوجرانوالہ تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ مبارک شاہ روڈ کی رہایشی صغراں اور دو بیٹیاں 25سالہ شہرادی اور 14سالہ صائمہ گھر میں موجود تھیں کہ ان کے چچا محمد اکرم اور محمد اصغر نے ساتھیوں سمیت گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے ان کو ہلاک کر دیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی۔پویس کا کہنا ہے یہ قتل خاندانی رنجش کا نتیجہ ہیں۔