28 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:42
غیرقانونی بکرا منڈی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،وسان
اے آر وائی - وزیرداخلہ سندھ منظور حسین وسان نے متنبہ کیا ہے کہ جس علاقے میں بھی غیر قانونی بکرا منڈی پائی گئی وہاں کے ایس ایچ او کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
وزیرداخلہ سندھ نے بعض علاقوں میں غیر قانونی بکرا منڈیوں کی اطلاعات پر سخت نوٹس لیا ہے اور پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ مویشی منڈیوں کے حوالے سے قوعد و ضوابط کی پابندی کو موثر بناجائے ۔ عیدالاضحی کے لئے صوبے بھر میں انتظامیہ کی اجازت سے بکرا منڈیاں قائم کی گئی ہیں ۔ سکیورٹی انتظامات پر کڑی نظر رکھیں اور ان میں مزید بہتری لائیں تاکہ عوام پورے اطمینان کے ساتھ عیدالاضحی کی خریداری کرسکیں۔
وزیر داخلہ نے پولیس حکام پر واضح کیا ہے کہ عیدالاضحی کی آمد سے قبل ہی قربانی کی کھالوں کی چھینا جھپٹی سے تحفظ کیلئے قبل از وقت موثر لائحہ عمل بھی تیار کرلیں۔