تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:8

دفاتر جلانے کے خلاف میر پور اورشکار پور میں ن لیگ کے مظاہرے

اے آر وائی - سندھ میں مسلم لیگ ن کے دفاتر جلانے کے خلاف میرپور خاص میں کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے کرشن بھیل، آصف راجپوت اور دیگر کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران میاں نواز شریف نے سندھ کے متاثرین میں بڑے پیمانے پر امداد تقسیم کی، جس سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر حکمران ان کے خلاف انتقامی کاروائیاں کررہے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکومت کا خاتمہ کرنے کیلئے جمہوری انداز سے جدوجہد جاری رکھی جائے گی، دوسری جانب جھڈو میں بھی مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پریس کلب سے ایم سی بی چوک تک ریلی نکال کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔



دوسری جانب شکار پور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سردار ذوالفقار سدھایو، میر حسن کھوسو ، جے جے وشنو اور دیگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دفاتر اور نواز شریف کے پوسٹرز جلاکر مخالفین اپنی اصلیت ظاہر کررہے ہیں،مسلم لیگ ن کے خلاف کارروائیاں کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائیں ۔



انہوں نے کہا کہ سیاسی باتوں کا جواب سیاسی طریقے سے دیا جائے اوچھے ہتھکنڈوں سے وہ کبھی خوفزدہ نہیں ہونگے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی جانب سے گو زرداری گو ریلی نکالی گئی، جو میرانی پارک سے شروع ہوکر لکھی در پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر کارکنوں نے شدید نعرے بازی بھی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.