تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 نومبر 2011
وقت اشاعت: 4:54

ایبٹ آباد:چئیر لفٹ میں پھنسے 10 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

اے آر وائی - ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام ہرنو کے قریب موہار اور رتی مٹی کے درمیان چلنے والی چئیر لفٹ بیئرنگ خراب ہونے کے باعث راستے میں ہی رک کر خراب ہوگئی، اس میں پھنسے ہوئے دس افراد کو دس گھنٹے بعد بحفاظت نکال لیا گیا ۔



لفٹ میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیمیں مری سے ایبٹ آباد پہنچی اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد انہیں بحفاظت نکالا گیا۔ لفٹ کی زیادہ او نچائی ہونے کے باعث پھنسے ہوئے افراد کو نکالنا انتہائی دشوار تھا جبکہ ریسکیو کی ٹیموں کو سردی کی وجہ سے بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ موہار اور رتی مٹی کے درمیان چلنے والی لفٹ کی حالت انتہائی بدتر ہے اور اس کے کیبل کی تاحال مرمت نہیں کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.