1 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:35
کراچی: وکیل ٹارگٹ کلنگ کا شکار، ایک ٹارگٹ کلر گرفتار
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ ایک وکیل ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوگیا ادہر پولیس نے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلنگ کی ایک درجن وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
کراچی کے علاقے طارق روڈ مین سگنل کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے چالیس سالہ ایڈوکیٹ عبدالوحید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیئے اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
دوسری جانب سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کی ایک درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم راحیل عرف بھورا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور ایک ٹی ٹی پستول بر آمد کر لیا پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت ہے ۔