1 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:18
فیصل آباد:راجہ ریاض کی فیکٹری کا گیس کنکشن منقطع
اے آر وائی - فیصل آباد میں ایک کروڑ روپے سے زاید کا بِل ادا نہ کرنے پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد کی جھنگ روڈ پر گتہ فیکٹری کا گیس کنکشن کاٹ دیا گیا ۔
ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کے بِل کی قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔ عدم ادائیگی پر سوئی گیس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے گیس کنکشن کاٹ دیا اور میٹر اتار لیا ۔ راجہ ریاض احمد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں گیس چوری نہیں کی جا رہی تھی۔ قسط بروقت ادا نہ کیے جانے پر کنکشن کاٹ دیا گیا ۔ قسط جمع کرانے پر کنکشن بحال ہو جائے گا۔