تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:27

گوجرہ :سسرال آئے ہوئے داماد اور سالی قتل

اے آر وائی - گوجرہ کے نواحی گاؤں میں نامعلوم افراد نے سسرال آئے داماد اور اس کی سالی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر 358ج ب دُلم میں محمد حنیف اپنے سسرال آیا۔ رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد حنیف اور اس کی سالی فاطمہ بی بی جاں بحق ہوگئے۔



لواحقین نے 12گھنٹے گزرنے کے باوجود مقتولین کا پوسٹ مارٹم نہ کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سول ہسپتال گوجرہ کے سامنے جھنگ روڈ کو ٹریفک کیلئے بلاک کردیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ تھانہ صدر کی پولیس نے قاتلوں کے ساتھ ملی بھگت کر رکھی ہے جس کی نتیجہ میں وہ نہ تو مقتولین کا پوسٹ مارٹم کروا رہی ہے اور نہ ہی ملزموں کی گرفتاری کیلئے کوئی کارروائی کر رہی ہے ۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ مقامی پولیس نعشوں کا پوسٹ مارٹم کروانے کیلئے 50 ہزار روپے رشوت مانگ رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.