2 نومبر 2011
وقت اشاعت: 6:18
کراچی: رہائشی علاقے کی پی ایم ٹی میں آتشزدگی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے کریم آباد میں نصب پی ایم ٹی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے ساتھ واقع پتھاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید بڑھنے سے روک لیا اور کچھ دیر بعد اس پر قابو پالیا۔
فائربریگیڈ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ جلنے والے پتھاروں کے مالکان کا کہنا ہے کہ بارہ لاکھ روپے سے زائد کا سامان آگ لگنے کے باعث جل کر تباہ ہو گیاہے۔