تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 نومبر 2011
وقت اشاعت: 7:0

فیصل آباد:تین سالہ آمنہ کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم

اے آر وائی - فیصل آباد میں مقامی عدالت نے پولیس کو حُکم دیا ہے کہ باپ کے ہاتھوں زنجیر میں جکڑی گئی تین سالہ آمنہ کو تین نومبرکو عدالت میں پیش کیا جائے ۔



یہ حکم ننھی آمنہ کی والدہ قیصرہ کی طرف سے دائر کی گئی حوالگی کی درخواست کی سماعت کے دوران دیا گیا ۔ اے آر وائی نیوز کی مدد سے معصوم آمنہ کو چھبیس اکتوبر کو بازیاب کرائے جانے کے بعد مقامی عدالت نے بچی چچا آصف خان کی درخواست پر اس کے سپرد کرنے کا حکم دیا تھا ۔



آصف خان نے فاضل عدالت میں جمع کروائے گئے حلفیہ بیان میں اپنے گھر کا ایڈریس غلط لکھا تھا ۔ آمنہ کی والدہ قیصرہ نے اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے اور بچی کی حالت زار دیکھنے کے بعد بچی کی حوالگی کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے اس درخواست پر بچی کو عدالت میں پیش کرنیکا حکم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.