تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 نومبر 2011
وقت اشاعت: 16:38

خیر پور : ویگن کا سلنڈر پھٹنے سے چار مسافر جاں بحق

اے آر وائی - خیرپور کے علاقے احمدپور کے قریب وین میں گیس سلینڈر پھٹنے کے باعث آگ لگنے سے تین خواتین سمیت چار افرادجھلس کر جانبحق اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ جانحق ہونے والے افراد کی نعشیں آبائی گاوٴں پہچادی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو علاج کے کئے سول ہسپتال خیرپور داخل کردیا گیا ہے۔



زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ جانبحق ہونے والے افراد میں مسمات جانل ،مسمات حفیظاں، یاسمین اورایک 5سالہ بچہ شامل ہیں وین میں آگ لگنے کے باعث لاشین مکمل طور پر جل چکیں تھیں .



دوسری جانب زخمیوں میں مزید دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جن کو نازک حالت مین سکھر منتقل کردیا گیا ہے ، مقامی زائع کے مطابق وین کو اسپیڈ بریکر کے قریب ایمرجنسی بریک لگانے کے باعث جھٹکہ لگا جس کے فورا نعد وین کو آگ لگ گئی مقامی افراد آگ بجھانے کے بعد لاشوں کو نکالا اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.