3 نومبر 2011
وقت اشاعت: 6:10
لاہور: بادامی باغ میں جوتوں کے کارخانے میں آتشزدگی
اے آر وائی - لاہور کے علاقے بادامی باغ میں جوتوں کے کارخانے میں آگ لگ گئی جس نے وہاں پر موجود چمڑے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث کارخانے میں موجود مشینری کو نقصان پہنچا۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ تاہم آگ سے کسی قسم کا جانی تقصان نہیں ہوا۔ ریسکیواہلکار کے مطابق انہیں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔