تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 نومبر 2011
وقت اشاعت: 6:47

چیچہ وطنی: ٹریفک حادثے میں 13سالہ لڑکی ہلاک، پانچ افراد زخمی

اے آر وائی - چیچہ وطنی قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے کے نتیجہ میں 13 سالہ بچی جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ملتان سے اوکاڑہ جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث قومی شاہراہ پر پھاٹک کے قریب فٹ پاتھ سے ٹکرا کر قلابازیاں کھاتے ہوئے سڑک کی دوسری جانب درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ملتان کے رہائشی ایک ہی خاندان کے چھ افراد ڈرائیور سلیم، 18 سالہ عامر شہزاد، 22 سالہ قرة العین، وردہ، نورین اور فوزیہ شدید زخمی ہوگئیں۔



زخمیوں کو ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا جہاں 13سالہ فوزیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی جبکہ 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ساہیوال ریفر کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.