10 نومبر 2011
وقت اشاعت: 9:53
کراچی: نیٹو کا سامان چھیننے والاگروہ گرفتار
اے آر وائی - کراچی کی کرائم برانچ پولیس نے نیٹو کا سامان چھیننے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ کرائم برانچ پولیس نے ماڑی پور روڈ سے نیٹو کا سامان چھیننے والے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ جن کی نشاندہی پر چھینا ہوا نیٹو کنٹینر کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
برآمد ہونے والے سامان میں ادویات ، بیٹریاں اور اسلحہ شامل ہیں۔ ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق ملزمان نے نیٹو کنٹینر چھیننے کے بعد اس کے ڈرائیور کو بھی قتل کردیا تھا جبکہ ملزمان اس سے پہلے بھی نیٹو کا سامان چھیننے کی واردات کرچکے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔