تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:54

ملتان20دن بیہوش رہنے والاطالب علم جاں بحق

اے آر وائی - ملتان ایف ایس سی فرسٹ ائیر کے رزلٹ سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی کوشش کرنے والا طالب علم ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ بیس دن بے ہوش رہنے کے بعد چل بسا۔



ملتان کےنواحی علاقہ بہاولپور روڈ کارہائشی سولہ سالہ نوجوان طارق نے آن لائن سسٹم کےتحت فرسٹ ائیر کے خراب نتیجے پر دلبرداشتہ ہوا اور خود کشی کی کوشش کی جس کے دوران اس کی ٹانگ پر گولی لگی۔طارق کو نشتر اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ٹانگ کاٹنے کا فیصلہ کیا۔



لواحقین زخمی لڑکے کو ایک نجی اسپتال لے گئے جہاں طارق کا آپریشن کیا گیا ۔اناستھیسیا صحیح طور پر نہ دینے کی وجہ سے طارق 20 دن بیہوش رہا جس کے بعد آج چل بسا۔ طارق کے بھائی کا کہنا ہے کہ بیہوشی کی حالت میں ڈاکٹروں نےدو مزید آپریشن کئےجس سےمرحوم کے گردے اور پھیپھڑے بھی خراب ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.