18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:56
نوابشاہ ۔قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی میں پری انٹری ٹیسٹ،
اے آر وائی - قائد عوام انجئنیرنگ یونیورسٹی نوابشاہ میں پری انٹری ٹیسٹ منعقد ہوئے جس میں سندھ بھر نوابشاہ، نوشہروفیروز، لاڑکانہ، سانگھڑ دادو، مٹیاری، حیدرآباد ودیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور طالبات نے حصہ لیا۔
اس سلسلے میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر اے بی سومرو نے میڈیا کو بتایا کہ پری انٹری ٹیسیٹ کے لئے طلبہ اور طالبات نے سات ہزار نناوے فارم جمع کئے گئے جس میں چھہ ہزارپانچ سو دس فارم درست قرار پائے ہیں۔
وائس چانسلر اے بی سومرو کا کہنا ہے کہ نوابشاہ یونیورسٹی میں چھہ سو اٹھانوے جبکہ لاڑکانہ میں دو سو چون نسشتیں ہیں، جس میں سلیف فناس کے تحت نوابشاہ میں ایک سو بائیس جبکہ لاڑکانہ میں ایک سو پچاس نسشتیں موجود ہیں۔