18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:56
لاڑکانہ پولیس کاکارنامہ ، قیدی کورکشے میں اسپتال پہنچایا
اے آر وائی - لاڑکانہ جیل پولیس کا کارنامہ۔ قتل کے کیس میں ملوث بیمار قیدی کو ایمبولینس کے بجائے رکشے میں اسپتال پہنچایا گیا۔
لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قید خطرناک ملزم پپن آگانی کو پیٹ میں درد اٹھا تو جیل میں موجود ڈاکٹر نے اسپتال اسے اسپتال کے لئے ریفر کیا۔ جس پر تین سپاہی ہتھکڑی لگا کر قیدی کو جیل ایمبولینس کے بجائے رکشے میں بٹھا کر چانڈکا میڈیکل اسپتال لائےاور رکشہ سے اتارنے کے بعد اسٹریچرکے بجائے ہاتھوں اور پیروں سے پکڑ کراسپتال میں داخل کیا ۔