18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:57
حافظ آباد : ن لیگ کے رکن اسمبلی کا کلرک پر تشدد
اے آر وائی - حافظ آباد میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نے مبینہ طور پر بات نہ ماننے اور ہائیکورٹ جاکر ٹرانسفر رکوانے پر مقامی کلرک کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
کلرک فیض محمدکو ایم پی اے اسد آرائیں نے ذاتی کام کے لئے دباؤ ڈالا انکارپر اس کا ٹرانسفر کردیا۔ فیض محمد نے عدالت سے رجوع کیا اور عدالتی احکامات پر اس کا ٹرانسفر منسوخ کردیا گیا۔ اسد آرائیں نے اس کو اپنی بے عزتی تصور کرتے ہوئے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کلرک پر حملہ کردیا اور اسے مار مار کر لہولہان کردیا۔ ایم اپی اے اسد آرائیں کا رابطے پر کہنا تھا کہ ان کا واقعے سے تعلق نہیں۔