18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:59
رائیونڈ سالانہ اجتماع: دوسرے مرحلے پر چار اسپیشل ٹرینیں چلیں
اے آر وائی - ریلوے انتظامیہ نے رائیونڈ کے سالانہ اجتماع کے لیے دوسرے مرحلے میں 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تین اسپیشل ٹرینیں کراچی سے لاہور اور چوتھی کوئٹہ سے چلائی جائے گی۔
پہلی خصوصی ٹرین 23 نومبر کو کراچی سے صبح 8 بجے، دوسری 9 جبکہ تیسری 10بجے روانہ ہو کر اگلے روز دن بارہ بجے سے پہلے لاہور پہنچ جائے گی۔ کوئٹہ سے چلنے والی چوتھی ٹرین 23 تاریخ کو دن 12 بجے روانہ ہو کراگلے روز 12بج کر 45 منٹ پر رائیونڈ پہنچیگی۔