تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:0

لگتا ہے دہشتگرد کسی درگاہ پر حملہ کرنا چاہتے تھے، منظور وسان

اے آر وائی - صوبائی وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے سی ویو واقعے میں بہادری کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا، ممریز اور مولا بخش نے اپنی دلیری سے پولیس کے مورال کو بلند کیا ہے۔ وہ بہاد اور شہید ہیں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔



ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ سب سی ویو بم دھماکے مین جاں بحق ہونے والے پولیس کے جوانوں ممریز اور مولا بخش کی پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ پولیس کی بہتر کارکردگی پر انہیں ملک اور بیرون ملک سے خراج تحسین کے پیغامات مل رہے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانون نے دہشتگردوں کا تعاقب کیا جس کی وجہ سے وہ خوفزدہ ہوئے اور ہلاک ہوئے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی گاڑی سے سب مشین گنیں، گرنیڈ، راؤنڈ اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئے ہین۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی حیدرآباد کی رجسٹریشن کے نمبر پر ہے،انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا حدف کیا تھا اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔



وزیر داخلہ نے جاں بحق ہونے والے ممریز کے تین بیٹوں اور مولا بخش کی دو کمسن بیٹیون اور ایک بیٹے کو اپنی جانب سے فی کس دس دس ہزار روپے دیئے ۔ انہوں نے محکمہ کی جانب سے شہید ہونے والوں کیلئے فی کس 20 لاکھ روپے اور محکمے میں ملازمت دینے کا اعلان کیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.