18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:0
ملتان کے آرائشی منصوبے پرعبدالقادراور اٹالین سفیر کے دستخط
اے آر وائی - اندرون شہر ملتان کی آرائش و زیبائش کے منصوبے پر عبد القادر گیلانی اور اٹلی کے سفیر نے دستخط کردیے۔ ملتان بیوٹیفیکیشن پلان کے تحت شروع ہونے والے اس منصوبے پر 850 ملین لاگت آئے گی۔
وزیر اعظم کے صاحبزادے ممبر صوبائی اسمبلی عبدالقادر گیلانی کا کہنا تھا کہ ملتان شہر کا شمار دنیا کے قدیم ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ اٹلی اور پاکستان کے درمیان ہونے والے اس معاہدے سے نہ صرف اندرون شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ اس کی تاریخی اہمیت بھی بڑھے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے میلانو ٹیک فاونڈیشن آف اٹلی اپنے فرائض سرانجام دے گی۔
یہ منصوبہ 2 مرحلوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں جنوری 2012 میں کام شروع ہوگا جو چھ مہینے جاری رہے گا جبکہ دوسرا مرحلہ 30 مہینوں پر مشتمل ہوگا۔ اٹلی کے سفیر کا کہنا تھا کہ اٹلی کی نئی آنے والی حکومت پاکستان سے برادرانہ تعلقات کی حامی ہے۔ اس موقع پر ڈی سی او ملتان زاہد اختر زمان سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔