تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:1

سندھ پولیس کی تنخواہ اورمراعات پنجاب پولیس کے برابرکیجائینگی

اے آر وائی - آئی جی سندھ سید مشتاق شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کی نتخواہیں اور دیگر مراعاتیں پنجاب پولیس کے برابر کی جائینگی، جبکہ پولیس کو جدید اسلحے سے لیس کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔



سندھ اور بلوچستان کی سرحدی پٹی پر قائم پولیس چوکیوں اور چیک پوسٹ کا معائنے کے بعد کندھکوٹ میں بھٹائی کالونی تھانہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے مقابلے میں پولیس کے پاس جدید اسلحہ نہ ہونے کے باعث مشکلات ہیں، تاہم پولیس کو جدید اسلحہ اور تربیت کے ساتھ لیس کیا جائے گا۔ سید مشتاق شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں جرگہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، پولیس قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔



انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ اس موقع پر آئی جی لاڑکانہ سائیں رکھیو میرانی ، ایس ایس پی عمر سلامت ، ایس پی اسپیشل برانچ اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.