تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:1

ٹریفک وارڈن لومیرج کیس، لڑکی شوہر کے ساتھ جانے پر رضامند

اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے ٹریفک وارڈن ہمایوں لو میرج کیس کی سماعت کے دوران لڑکی نے تحریری بیان میں شوہر کے ساتھ جانے کی رضامندی ظاہر کی ہے ۔



مریم لاشاری نے اپنے ماں باپ اور وکیلوں می موجودگی میں بیان دینے سے انکار کردیا تاہم مریم نے تحریری بیان میں شوہر ہمایوں کے ساتھ جانے کی رضامندی ظاہر کردی ۔ دلائل دیتے ہوئے مریم کے ماں باپ کے وکیل کا کہنا تھا کہ لڑکی پڑھنے آئی تھی لیکن ٹریفک وارڈن ہمایوں نے اسے ورغلا کر اس سے شادی کی۔



لڑکی کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ لڑکی کو شادی کرنے کا تو حق ہے لیکن ماں پاب کی عزت سے کھیلنے کا حق نہیں ہے اور مریم نے ایسا ہی کیا ہے۔ دلائل ختم کرتے ہوئے ہمایوں کے وکیل نے سکیورٹی مانگ لی جس پر جسٹس مظہر اقبال نے لڑکی کو سکیورٹی دینے کے احکامت جاری کردیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.