20 نومبر 2011
وقت اشاعت: 12:57
مستونگ میں نامعلوم افراد نے نیٹو کے تین کنٹینرز کو آگ لگادی
اے آر وائی - مستونگ میں نامعلوم افراد نے نیٹو کو سامان کی سپلائی کرنے والے تین کنٹینرز کو آگ لگادی۔ یہ واقعہ دشت کےعلاقے میں پیش آیا۔
لاہور سے افغانستان نیٹو کا سامان لے جانے والے کنٹینرز کو ڈرائیور ہوٹل پر رک کر چائے پی رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد پہنچ گئے۔ انہوں نے کنٹینرز کو آگ لگائی اور فرار ہوگئے۔ لیویز حکام نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔