22 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:45
کالا باغ : 17روز قبل اغوا ہونے والا بچہ بازیاب نہ ہوسکا
اے آر وائی - سترہ دن گذر جانے کے باوجود پولیس کالا باغ کے علاقے سے اغوا ہونے والے پندہ سالہ لڑکے کو بازیاب نہ کراسکی۔
مغوی حبیب اللہ کو گاؤں ٹولہ منگلی سے اغوا کیا گیا اہل خانہ نے نصیر نامی شخص پر اغوا کا الزام عائد کیا ہے جبکہ کئی روز گذر جانے کے باوجود پولیس بچے کو بازیاب نہیں کراسکی ۔
پولیس نے ایک نامزد ملزم کو حراست میں بھی لیا ہے تاہم مبینہ طور پر ملزم کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے ۔ مغوی بچے کے والدین نے وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔