تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 نومبر 2011
وقت اشاعت: 9:46

ملتان: بس اور ویگن میں تصادم، 9 افراد جاں بحق

اے آر وائی - ملتان کے نواحی علاقے شجاع آباد میں ملتان روڈ پر بس اور ویگن میں خوفناک تصادم میں تین بچوں سمیت نو افراد جاں بحق جبکہ پچیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔



زخمی ہونے والے افراد کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے ۔ زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے بعد اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.