25 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:47
اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں ،برگیڈئر وسیم ایوب
اے آر وائی - سندھ رینجرز کے سربراہ برگیڈئر وسیم ایوب نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں جن پر قابو پانے کیلئے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ، محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر رہے ہیں
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان رینجرز نے بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے کارروائیان تیز کر دی ہیں اور سولہ چھاپوں میں ایک سو چھ افراد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات ، ہتھیار اور چوری کی گئی گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ رینجر ز کراچی کے پر امن عوام کا شکریہ اد کرتی ہے جن کے تعاون سے ہم کراچی کا امن بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔