25 نومبر 2011
وقت اشاعت: 16:38
خانیوال:زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی
اے آر وائی - خانیوال میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اکیس ہوگئی، آج آٹھ افراد اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یہ واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا تھا ، جب شادی کی ایک تقریب میں زہریلی شراب پینے سے تیرہ افراد موقع پر ہلاک ہوگئے تھے۔اور کئی افراد خراب حالت کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان میں سے مزید آٹھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور یوں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد اکیس ہوگئی ہے۔
پولیس نے شراب فروش محمد علی کمبوہ کو گرفتار کرکرے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد زہریلی شراب پینے سے بیمار ہونے کے بعد شرم کے باعث اسپتال نہیں گئے۔