تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:39

کراچی: اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی، رہزنی سمیت مختلف واقعات میں ملوث نو ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا ۔



پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد، پاپوش نگر، پیرآباد اور شارع نور جہاں سے بسوں میں لوٹ مارکرنے اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث نو ملزمان کوحراست میں لیکران کے قبضے سے پانچ ٹی ٹی پستول، ایک کار، دس موبائل، دو موٹرسائیکلیں اور نقدی برآمد کرلی ۔



ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے پولیس کے مطابق شہر میں محرام الحرام کے دوران قیام امن کیلئے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.