27 نومبر 2011
وقت اشاعت: 15:23
کراچی:فائرنگ سے2افرادہلاک،مشتعل افرادکی ہنگامہ آرائی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی کے قریب فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کےبعد مشتعل افرادنے شدید ہنگامہ آرائی کی اور چھہ گاڑیوں ، پینتیس موٹرسائیکلوں اور رکشوں کو آگ لگا دی۔ پولیس اور رینجرز نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کےلئے شدید ہوائی فائرنگ کی۔
پولیس کےمطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایم اے جناح روڈ پر ایک تنظیم کی ریلی کے اختتام پر فائرنگ سے دوافراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں سخت کشید گی پھیل گئی اور لوگوں نے سڑکوں پر گاڑیوں کو آگ لگانا شروع کر دی اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جبکہ رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، اور بعد ازاں مشتعل افراد کو منتشر کرنےکےلئے شدید فائرنگ کی۔ فائرنگ سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے جس میں ایک نجی ٹی وی چینل کا صحافی بھی شامل ہے۔