تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 نومبر 2011
وقت اشاعت: 16:23

خانیوال:زہریلی شراب سے مرنے والوں کی تعداد34ہوگی

اے آر وائی - خانیوال اور مظفرگڑھ میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہوگئی، متعدد مریض اب بھی سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔



خانیوال کے نواحی علاقے پیرووال میں شادی کی تقریب میں زہریلی شراب پینے سے گزشتہ 5 روز کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26 جبکہ مظفرگڑھ میں یہ تعداد 8 ہوگئی ہے اس طرح مرنے والوں کی مجموعی تعداد 34 ہوگئی ہے جبکہ زہریلی شراب سے متاثر ہونے والے متعدد مریض اب بھی مختلف سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں اب تک زہریلی شراب مافیا کےخلاف کوئی کریک ڈاون نہیں کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.