تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 نومبر 2011
وقت اشاعت: 18:0

ایبٹ آباد: بگنو تر کے قریب ٹریفک حادثہ تین افراد جاں بحق

اے آر وائی - ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ بگنوتر میں سو زو کی کیری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوئے۔



ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام نتھیا گلی سے ایبٹ آباد آنے والی سوزوکی کیری ڈرائیور سے بے قابو ہو کر بگنوتر کے مقام پر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں سرائے صالح سے آئے ہوئے تین سیاح مو قع پر ہی جاں بحق ہو گے،جبکہ چارزخمیوں کو بے نظیر شہید ہسپتال اور ایوب میڈیکل کمپلکس ایبٹ آباد منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹروں کے مطابق دو کی حالت تشو یشناک بتائی جا رہی ہے۔



حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی افراد نے جاں بحق اور زخمی افراد کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا،اندھیرے اور سردی کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.