28 نومبر 2011
وقت اشاعت: 9:51
اداکارہ سپنا بازیابی کیس میں والد کی فریق بننے کی درخواست
اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ نے اداکارہ سپنا خان بازیابی کیس میں اداکارہ کے والد کی فریق بننے کی درخواست پر سابق وزیراعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔
درخواست میں اداکارہ کے والد مثل خان کی جانب سے موقف اختیا ر کیا گیا ہے کہ دوست محمد کھوسہ نے ان کی بیٹی سپنا خان سے شادی کی چھ ماہ قبل دوست محمد کھوسہ نے ان کی بیٹی کو اغوا کرلیا اور انھیں خدشہ ہے کہ اسے قتل کردیا گیا ہے ۔
ہائی کورٹ میں اداکارہ سپنا کی بازیابی کے حوالے سے کیس زیر سماعت ہے لہذا عدالت انھیں بھی کیس کا فریق بننے کی اجازت دے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شیخ عظمت سعید نے مثل خان کی درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد سابق وزیراعلی دوست محمد کھوسہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دسمبر کے دوسرے ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے ۔