30 نومبر 2011
وقت اشاعت: 4:44
لاہور: بی بی پاک دامن کے مزار سے اغوا کیا گیا بچہ بازیاب
اے آر وائی - لاہور میں بی بی پاک دامن کے مزار سے اغوا کیا جانے والے چار ماہ کے بچے کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ مزار پر حاضری کے دوران نرگس نامی خاتون کا بچہ ایک نامعلوم خاتون لے کر چلی گئی۔ متاثرہ خاتون نے قلعہ گجر سنگھ تھانےمیں بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرادیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رات گئے فتح گڑھ کے ایک گھر میں چھاپہ مار کر بچے کوبازیاب کرالیا۔ پولیس نے تین خواتین سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ مختلف علاقوں سے بچوں کو اغوا کر کے دوسرے شہروں میں فروخت کرتا تھا۔