30 نومبر 2011
وقت اشاعت: 7:34
ساہیوال: دیرینہ دشمنی کی بنا پر دو افراد قتل
اے آر وائی - ساہیوال تھاہ نورشاہ کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر دو افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔
ساہیوال کے قصبہ نور شاہ میں وکیل حنیف، منظوراور ملزم یوسف کے درمیان معمولی تنازعہ چلا آرہا تھا ۔ اسی رنجنش میں ملزم یوسف نے وکیل کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، جب مقتولین یوسف اور حنیف اسے روکنے کے لیے آگے بڑے اور ملزم نے سمجھا کہ وہ اسے پکڑنا چاہتے ہیں تو ملزم نے ان پر فائرنگ کردی جس سے منظور موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے حنیف بھی جاں بحق ہوگیا ۔