تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 نومبر 2011
وقت اشاعت: 7:53

سی این جی کی دو روزہ بندش:ٹرانسپورٹ غائب،شہری اذیت کا شکار

اے آر وائی - کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ دفاتر جانے والوں شہریوں اور طلبہ و طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔



سندھ اور بلوچستان میں لوڈمینیجمنٹ کے تحت دو روز سی این جی اسٹیشز بند کرنے سے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر رہی۔ گاڑیوں کی کمی کے باعث شہری بسوں کی چھت پر لٹک کر سفر کرنے پر مجبور ہوگئے دوسری طرف رکشے ٹیکسی والوں نے بھی کرائےبڑھادیئے ہیں۔



ٹرانسپورٹرز کا موقف ہے کہ موجودہ کرایوں میں پیٹرول، ڈیزل پر گاڑیاں چلانا فائدہ مند نہیں۔ لہٰذا ان کی جانب سے بسیں، منی بسیں اور کوچز سڑک پر نہ لانے اعلان کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ہی سی این جی اسٹیشنز کے دو روز بند رہنے کے اعلان کے بعد سے عوام کی مشکلات کا آغاز ہوگیا تھا متعدد اسٹیشنز پرسی این جی دستیاب نہ تھی اور جہاں موجود تھی وہاں پریشر بہت ہی کم تھا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.